عوامی مسائل

غذر بھر کے یوٹیلٹی سٹورزمیں چینی ناپید

غذر(محبت حسین دانش) ضلعی ہیڈکواٹر گاہکوچ سمت غذر بھر کے یوٹیلٹی سٹورمیں چینی ناپید ہوگیا،روزہ دار شدید پریشان۔ ماہ رمضان میں ایک طرف چینی کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف یوٹیلٹی سٹوروں میں چینی کا نہ ہونا شہریوں کے لیے باعث پریشانی ہے۔ ایک طرف یوٹیلٹی سٹور کے حکام اعلیٰ ماہ صیام میں ایشاء خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کے دعوے کررہے ہیں تو دوسری طرف یوٹیلٹی اسٹورز میں چینی ناپید ہونے سے شہریوں میں بے چینی پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری بازار سے مہنگے داموں چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ عوامی حلقوں نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر کے سٹوروں میں چینی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button