اشکومن(کریم رانجھا) ؔ اشکومن کے بالائی علاقوں کے مویشیوں میں منہ کھر کی بیماری کا انکشاف،ایمت،بلہنز اور بدصوات کے نالوں میں 80کے قریب مویشیوں کے ہلاکتوں کی اطلاع،محکمہ حیوانات نے چپ سادھ رکھی ہے،عوام علاقہ کی جانب سے ماہرین حیوانات کی ٹیم علاقے میں بھیجنے کا مطالبہ۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اشکومن کے بالائی علاقوں ایمت ،بلہنز ،مترام دان ودیگر علاقوں میں مویشیوں میں منہ کھر کی وباء پھیل گئی ہے جس سے ایک محتاط اندازے کے مطابق اسی چھوٹے بڑے مویشی ہلاک ہوچکے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔محکمہ حیوانات نے اب تک بچاؤ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔مذکورہ علاقوں کے مکینوں کا واحد ذریعہ معاش مویشیوں کے ساتھ وابستہ ہے۔مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری کے سبب گلہ بان حضرات تشویش میں مبتلا ہے۔عوام علاقہ نے حکومت اور محکمہ حیوانات کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر ماہرین حیوانات کی ٹیم بھیج کر ویکسنیشن کا بندوبست کیا جائے تاکہ علاقے کے غریب عوام مزید مالی نقصانات سے بچ سکیں۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button