عوامی مسائل

شگر: برفباری کی وجہ سے گرنے والے مکان کے مالک کی داد رسی نہ ہوسکی

شگر(نامہ نگار)شدید برف باری کے باعث گرنے والے مکان کے مالک کو کچھ نہیں مل سکا ۔ڈی سی کو دی گئی درخواست کا بھی کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ غریب مزدور امداد کا منتظر تفصیلات کے مطابق گزشتہ اپریل میں ہونے والی شدید برف باری کے نتیجے میں مموچنمو مرکنجہ شگر کے رہائشی جعفر ولد علی کا پرانا مکان گر گیا تھا جس پر انہوں نے ڈی سی شگر کو ایک درخواست دی تھی جس میں انہوں مالی معاونت کی اپیل کی تھی جس پر ڈی سی نے موقع پر ہی حلقے کے پٹواری کو اس نقصانات کا جائزہ لیکر رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی اس درخواست پر کیا کارروائی ہوئی ہے اور غریب مزدور کے لئے مالی معاونت کے حوالے سے کیا اقدامات کئے گئے ہیں اس حوالے سے محمد جعفر کا کہنا تھا کہ شدید برفباری کے باعث ان کا پرانا مکان گر گیا تھا تاہم وہ دوسرے گھر میں مقیم ہیں اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم مالی نقصان ہوا اس لئے ڈی سی شگر کو ممکن مالی معاونت کے لئے درخواست دیا تھا جس پر ڈی سی نے کہا تھا کہ حلقہ پٹواری کے زریعے سے گرنے والے مکان کا جائزہ لیں گے اور ہر ممکن مد د کریں گے لیکن کئی ماہ گزر جانے کے باوجود کوئی بھی گرنے والے مکان کا جائزہ لینے نہیں آیا ہے جس کے باعث ہمیں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ کس نے کیا رپورٹ جمع کیا ہے اور کیا جمع نہیں کیا ہے انہوں نے ڈی سی شگر سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مالی مدد فراہم کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button