عوامی مسائل

عید کے دن قریب ہوتے ہی گلگت شہر میں درزیوں کے نخرے بڑھ گئے، من مانی قیمتیں وصول ہونے لگیں

گلگت(لیڈی رپورٹر)عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی گلگت شہر کے درزیوں کے نخرے بڑھ گئے۔گاہگوں سے رویہ بد سلوکی پر اتر آیا،من مانی سلائی وصول کرنے لگے۔ضلعی انتظامیہ نے بھی درزیوں کو کھلی چھٹی دے دی۔گلگت شہر میں کپڑے سلوانے کے لئے عوام کو در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں،گاہگوں کے ساتھ رویہ انتہائی تلخ جبکہ کپڑوں کی واپسی کے لئے لمبی تاریخیں دی جانے لگیں۔کپڑوں کا رش دیکھ کر درزیوں نے بھی قینچیاں تیز کرتے ہوئے گاہگوں سے من مانی سلائی فیس وصولی شروع کر دی ہے۔عیدکے نام پر دوگنا رقم لی جا رہی ہے۔ایسے میں متوسط طبقہ عید کی خوشیوں میں شریک ہونے سے محروم ہوتا جا رہا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ درزیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں اور انہیں عید پر نئے کپڑے پہننے میسر آئیں۔اور درزیوں کے ہاتھوں انکی جیبیں خالی نہ ہوں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button