ریسٹ ہاوس چوک تا چلاس بازار شاہراہ سازشوںکی بھینٹچڑھ گیا
چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ریسٹ ہاؤس چوک سے بازار تک کی شاہراہ محکمہ فنانس اور پلاننگ کی سازشوں کا بھینٹ چڑھ گیا ۔تین ماہ قبل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے اپنے دورہ چلاس کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ سرکٹ ہاؤس چلاس سے بازار سے ہوتے ہوئے رونئی سے ڈی سی ہاؤس تک کی شاہراہ کو پیور مشین کے زریعے میٹل کیا جائے گا ۔جس کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ دیامر کے حکام نے پی سی ون تیار کرکے فنانس اور پلاننگ بھیجا لیکن تاحال کچھ حل نہیں نکلا ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلگت کے مختلف سیکرٹریٹ میں تعینات آفیسرز دیامر کے فائلوں کو دبا رہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اعلانات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔اور سرکٹ ہاؤس سے ڈی سی ہاؤس تک پیور مشین کے زریعے شاہراہ تعمیر کرنے کی منظوری دیں تاکہ عوام کو کھنڈرات نما شاہراہ سے نجات مل سکے ۔۔۔