معیشت

انتہائی کم ریٹس پر ٹینڈرز لینے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے، نواز ناجی

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ رکن قانون ساز اسمبلی نوازخان ناجی نے محکمہ تعمیرات کے ذریعے ہونے والے حالیہ ٹینڈرز مسترد کردئے،کم ریٹ پر ٹینڈر لینے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرکے ٹینڈرز ری کال کرنے کا مطالبہ۔ضلع غذر حلقہ 1کے رکن قانون ساز اسمبلی نوازخان ناجی نے کہا ہے کہ محکمہ بی اینڈ آر غذر کے زیر نگرانی ہونے والے ٹینڈرز حلقے کے عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، چار سال قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کے مطابق حلقے میں چھوٹی چھوٹی سکیمیں رکھی گئی تھیں جو بمشکل ٹینڈر کے مرحلے تک پہنچ گئے، لیکن گزشتہ دنوں ٹینڈرز ہوئے تو ایک کروڑتئیس لاکھ کا کام ایک ٹھیکیدار نے صرف پینتالیس لاکھ کا حاصل کیاجبکہ بقیہ تمام سکیموں کے ساتھ بھی یہی کچھ ہواجو کہ حلقے کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ کم ریٹ پر ٹینڈر لینے والے ٹھیکیدار کام کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے اور کام ناقص یا ادھورا رہ جاتا ہے،ماضی میں اس طرح کی کئی مثا لیں موجود ہیں۔انہوں نے سیکریٹری ورکس ،چیف انجئینیر ودیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انتہائی کم ریٹ پر ٹینڈرز حاصل کرنے ولے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرکے دوبارہ ٹینڈرز کرائے جائیں نیز چھوٹے چھوٹے سکیموں کو یکجا کرنے کے بجائےSplit upکرکے ٹینڈرز کئے جائیں بصورت دیگر عوام بھر پور احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button