اہم ترینگلگت بلتستان

تیرہ سالہ طالبہ مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق، شیر قلعہ گرلز مڈل سکول کی ملازمہ گرفتار

گلگت: گورنمںٹ گرلز مڈل سکول شیر قلعہ کی تیرہ سالہ طالبہ رفعت، دختر بابر خان، مبینہ طور پر سکول ملازمہ (گریڈ ون) کی تشدد سے جان بحق ہوگئی۔ والدین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تیرہ سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر سکول کی گریڈ ون نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ آج کمبائنڈ ملٹری ہسپتال گلگت میں بچی کی موت واقع ہو گئی۔  بچی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ بچی کی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی ہے۔ بچی کی نعش کو پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد آبائی گاوں شیر قلعہ، تحصیل پونیال، میں دفنا دیا گیا ہے۔ پولیس نے بچی کے والدین کی درخواست پر سکول ملازمہ کو گرفتار کیا ہے، اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری طرف، دیگر ذرائع نے قتل کے تاثر کو رد کرتے ہوے کہا ہے کہ موت تشدد کی وجہ سے نہیں ہوئی۔ اور یہ کہ مرحومہ پہلے سے بیمار تھی۔

یاد رہے کہ سکول کے اندر بچوں پر تشدد پاکستانی قانون کے مطابق قابلِ تعزیر جرم ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button