عوامی مسائل

غذر کے بالائی علاقے تھنگئی، پنگل اور داہمل مواصلات کی سہولت سے محروم

غذر(فیروز خان سے)غذر کے بالائی علاقے تھنگئی،پنگل اور داہمل کے عوام نظام مواصلات سے محروم ہیں۔ موبائل اور ٹیلی فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کو زمانہ قدیم کی طرح کئی کلومیٹر سفر کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتا یا کہ دور جدید میں انسانی زندگی کی بنیادی ضروریات میں نظام موصلات بھی شامل ہے جس کے بغیر کسی علاقے میں رہنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے ۔ غذر میں تھنگئی، پنگل اور داہمل کے علاوہ ایسا کوئی گاؤ ں نہیں جہاں پر نظام موصلات موجود نہ ہو۔ مقامی لوگوں نے ایس سی او کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان علاقوں کے لیے موصلاتی نظام کی فراہمی کو یقینی بنائے تا کہ یہاں کے عوام کے مسائل دور ہوسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button