عوامی مسائل

ترقیاتی سکیمیں بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ڈی سی دیامر کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، نور محمد قریشی

چلاس(بیوروچیف)سابق صدر پی وائی او نورمحمد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیامر میں جمود کا شکار ترقیاتی سکیمیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ڈی سی دیامر کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کے عمل سے ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل اور عوام مستفید ہونگے۔ڈپٹی کمشنر دلدار ملک فرض شناس اور مخلص آفیسر ہیں۔ان کا دیامر کی تعمیر و ترقی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ڈی سی دیامر کے اقدامات سے پی ڈبلیو ڈی کا قبلہ بھی ٹھیک اور کام چور ٹھیکیداربھی راہ راست پر آئیں گے۔ڈی سی دیامر اور کمشنر دیامر اپنے اقدامات کو جاری و ساری رکھیں تاکہ دیامر حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور مشالی ضلع بن سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button