اشکومن(کریم رانجھا) ؔ محکمہ ایس سی او کی نااہلی،ناردرن وائر لیس سروس استعما ل کرنے والے صارفین عاجز آگئے،گزشتہ ایک مہینے سے ایس سی او ہیلپ لائن معطل،نیٹ سروس جب چاہے بند کردی جاتی ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں۔111 726 726یا ہیلپ لائن 126ڈائل کریں تو نمبر not validکا پیغام سنایا جاتا ہے۔اشکومن کے بیشتر صارفین نیٹ سروس کے لئے ناردرن وائرلیس سروس پر انحصار کررہے ہیں لیکن محکمہ ایس سی اونے صارفین کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے،قبل ازیں WLLنام کا بوسیدہ نظام لگایا گیاجو بری طرح ناکام ہوا تو محکمے نے صارفین سے WLLفون واپس لے لئے ۔ملک کے دیگر حصوں میں کچرا قرار دئے جانے والے نظام کو اشکومن کے سر تھوپ دیا جاتا ہے۔علاقے میں ایس سی او کی کارکردگی کبھی قابل اطمینان نہیں رہی ،جہاں دنیا 3Gاور 4Gکے مزے لے رہی ہے تو اشکومن میں اب تک ڈی ایس ایل کا نظام متعارف نہیں ہوا۔علاقے کے صارفین ناردرن وائرلیس سروس پہ گزارا کئے ہوئے ہیں لیکن گزشتہ ایک ماہ سے ہیلپ لائن کو بھی معطل کیا گیا ہے تاکہ عوام کی شکایات سننا ہی نہ پڑے۔انٹرنیٹ سروس مہینوں بند رہتی ہے صارفین شکایت بھی درج نہیں کراسکتے ،ان حالات میں ایک میل بھیجنے کے لئے گاہکوچ یا گلگت کا رخ کرنا پڑتا ہے۔صارفین نے کمانڈنٹ ایس سی او سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button