تعلیم

شگر: الچوڑی سے تعلق رکھنے والے جڑواں بھائی ایک ساتھ کیڈٹ کالج حسن ابدال میں داخلے کے لئے منتخب

شگر(عابدشگری)گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے ذہین طلباء کو کیڈٹ کالجوں میں داخلے کے کوٹے کے تحت شگر الچوڑی ہائی سکول کے دو جڑواں بھائی کیڈٹ کالج حسن ابدال میں داخلے کیلئے منتخب ہوگئے۔ٹیسٹ کوالیفائی کرنے والے محمد ارشاد اور محمد ناشاد دونوں جڑواں بھائی، اور ہائی سکول الچوڑی میں زیر تعلیم ہیں۔

میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ہائیر سکینڈری سکول الچوڑی کے پرنسپل وزیر فداحسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی انقلاب کا سہرا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی کو جاتا ہے انہی کی کاؤشوں سے گلگت بلتستان میں میرٹ بحال ہوا اور سکولوں میں قابل اساتذہ تعینات ہوئے۔جبکہ سکولوں میں مفت کتابوں کا اجراء ہوا۔تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے ایک پالیسی سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے ذہین طلباء کو ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور کیڈٹ کالجوں میں سرکاری اخراجات پر پڑھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کیلئے تمام سکولوں سے طلباء کا ٹیسٹ لیا گیا۔ ان میں سے ہائی سکول الچوڑی کے دو ہونہار جڑواں بھائی ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیاب ہوکر کیڈٹ کالج حسن ابدال کیلئے منتخب ہوگئے۔جوکہ اس سکول کیا اساتذہ کی لگن اور سکول کی بہتر پراگرس کی علامت ہیں۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد ابراہیم کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے حقدار کو حق دلوانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button