اشکومن(کریم رانجھا) ؔ وزیر اعلیٰ کے اعلان کردہ پیکیج سے اشکومن،یاسین، گوپس اور سنگل میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کو محروم رکھا گیا،دو دنوں کے اندر معاملات درست نہ ہوئے تو احتجاجاََ کام روک دینگے،ڈاکٹروں کا موقف ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے ڈاکٹر وں کے لئے اعلان کردہ Incentive allowanceکی مد میں جاری کردہ تین کروڑ کی رقم سے ضلع غذر کے چارہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو محروم رکھا گیا ہے ۔سول ہسپتال چٹورکھنڈ،سنگل،گوپس اور یاسین میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر حضرات کو ہارڈ ایریا الاونس بھی نہیں مل رہا۔غذر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے نظرانداز کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو روز کے اندر معاملہ حل نہ ہوا تو احتجاج کے طور پر کام بند کردیا جائے گا۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button