سیاحت

ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ سے زائد سیاح ہنزہ پہنچ گئے، آمد کا سلسلہ جاری

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ملک کے مختلف علاقوں سے سیاحوں کی ہنزہ آمد کا سلسلہ جاری، ضلعی انتطامیہ ہنزہ کی جانب سے ٹریفک کا نظام بہتر ہو نے سے سیاح خوش۔

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ہنزہ کی طرف ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع ہنزہ میں تقر یباً ایک لاکھ سے زائد ملکی سیاح پہنچ چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع ہنزہ کی طرف آنے والے سیاحوں کے لئے پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے سیاح پرامیدی کے ساتھ مختلف سیاحتی مقامات تک گئے۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے میڈیاکے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہنزہ کے سیاحتی مقام کریم آباد کے درمیان سے گزرنے والی رابطہ سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک گزارنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ تاہم اس سال کریم آباد پولو گروانڈ میں مختلف گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے خصوصی انتظام کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے کریم آباد مین بازار میں ٹریفک کا نظام بہتر ہواہے اور سیاح بڑی آسانی کے ساتھ سیاحتی مقام کا لطف اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ سیاحوں کا زیادہ رخ التت دوئیکر ، خنجراب ٹاپ ، عطاآباد جھیل اور دیگر اہم سیاحتی مقامات کی طرف جاتے ہیں۔ سیاحون کی حفاظت کے پیش نظر ریسکو 1122 کے علاوہ سول ڈیفنس ، لیوی فورس کے جوان اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے، تاکہ ضلع ہنزہ کی طرف آنے والے سیاحوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ذرائع سے ہمیں شکایات ملی ہے کہ ہنزہ کے مختلف ہوٹلوں میں سیاحوں سے کمروں کے کرایہ ، ٹینٹ اور کھانے پینے کے اشیاء کی قیمتں میں بھی غیر معمولی طور پر اضافی رقم وصول کی جارہی ہے۔ انشااللہ آج سے ضلعی مجسٹریٹس ہنزہ کے مختلف مقامات پر چھاپے ماریں گے، اور خلاف قانون کام کرنے والے ہوٹل مالکان پر جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ ہوٹلز کو بھی سیل کر دیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button