سیاست

چیف انجینئر محکمہ تعمیرات دیامر کو تبدیل کر دیا جائے، ورنہ سخت احتجاج کریں گے، حاجی عبدالقدوس اور دیگر کا مطالبہ

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ دیامر ریجن بشارت اللہ دیامر کے ممبران اسمبلی کے ہمراہ دیامر کو لوٹ رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے داریل اور چلاس کے ممبران اسمبلی کو بیس بیس کروڑ روپے کے ٹھیکے دینے کی تیاری کررہا ہے قبل ازیں بھی اس طرح ٹھیکے بانٹ چکا ہے ایسا نہیں ہونے دینگے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف دیامر کے رہنما فرزند حاجی عبدالقدوس ( مرحوم سابق مشیر صحت ) ارشد خان راہ حق پارٹی دیامر کے صدر میاں فضل الرحمان اور جمیعت علمائے اسلام دیامر کے رہنما دوست محمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ عوامی مسائل سے مدہوش چیف انجینئر نے استور کو اپنا مسکن بنایا ہوا ہے اور دیامر آنا اپنا توہین سمجھتا ہے ۔۔۔دیامر ریجن میں ممبران اسمبلی سمیت مخصوص ٹولے کو غیر قانونی طور پر پری کر کے کروڑوں روپے کے ٹھیکے بانٹ رہا ہے اور اپنا حصہ وصول کررہا ہے اور عام ٹھیکیداروں سے ملنا بھی گوارا نہیں کرتا ہے انہوں نے کہا کہ چیف انجینئر کے یہی حرکات کا سلسلہ جاری رہا تو دیامر میں ایک طرف ٹھیکیدار برادری میں تصادم کا امکان پیدا ہو رہا ہے اور دوسری طرف دیامر کرپشن کا نئے انداز میں گڑھ بنتا جائے گا۔

انہوں نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی آشیر باد سے ممبران اسمبلی کو غیرقانونی طور پر نوازنے والے نیب زدہ چیف انجینئر کے خلاف پہلے سے موجود نیب میں کرپشن کیسزز دوبارہ کھول کر انکوائری کا آغاز کیا جائے اور فوری دیامر ریجن سے تبدیل کیا جائے انہوں نے مذید کہا کہ تمام ٹھیکوں کو محکمہ تعمیرات عامہ کے قوانین کے مطابق میرٹ پر دئیے جائیں ورنہ عوام کے ساتھ مل کر چیف انجینئر کے خلاف سخت احتجاج کرینگے جس کی تمام تر زمہ داری صوبائی انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button