اہم ترین

179 زائرین پر مشتمل دوسرا گروپ گلگت پہنچ گیا، 14 دن قرنطینہ میں‌رہنے کے بعد گھر جانے کی اجازت ہوگی

گلگت (مونیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ اور محکمہ صحت کے خصوصی وفد کے ہمراہ 179 زائرین پر مشتمل دوسرا گروپ گلگت پہنچ گیا۔یہ زائرین 2 بسوں اور 3 کوسٹرز پر مشتمل ہے،ان تمام زائرین کی سکریننگ تھور چیک پوسٹ پر مامور محکمہ صحت کے طبی ماہرین نے کیا اور اب ان تمام زائرین کو گلگت،نگر اور بلتستان میں مختص ہوٹلز جن کو گلگت بلتستان حکومت نے پہلے سے ہی قرنطینہ بنایا گیا ہے 14 دن وہاں رکھا جائیگا اور ان کے رہائش کیلئے بہترین انتظامات کئیے گئیے ہیں ۔

یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 191 زائرین پر مشتمل تیسرا گروپ 17 مارچ کو پہنچے گا جہاں پر محکمہ داخلہ اور محکمہ صحت گلگت بلتستان کی تشکیل کردہ ٹیمیں پہلے سے ہی زائرین کے ہمراہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی طبی نگرانی اور انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں ۔یہ تمام زایرین اسلام آباد اور تھاکوٹ میں سکرین کے عمل سے گزریں گے اس کے بعد گلگت بلتستان کی انٹری ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button