نوجوان
نوجوانوں کی تنظیم آرگنائزیشن فار ایجوکیشنل چینج نے نئی کابینہ کا اعلان کردیا

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا وطالبات کے مسائل پر کام کرنے والی معروف تنظیم آرگنائزیشن فارایجوکیشنل چینج (او ای سی) کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس گزشتہ روزگلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہوا۔ اجلاس کی صدارت قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے چیرمین و معروف سماجی شخصیت پروفیسر ڈاکٹرسرانجام بیگ نے کی جبکہ ڈاکٹر آفتاب،وسیم ضاپو اور سابق صدر او ای سی خیام بیگ سمیت تنظیم کے ممبران نے بھی تقریب میں کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں اوای سی کے سابق صدرانجنئیرسکندربیگ نے تنظیم کی سابقہ کارکردگی اور حاصل شدہ اہداف سے متعلق شرکاء کو اگاہ کیا۔





