تعلیم

شگر : ڈپٹی ڈائریکٹر نے ڈیوٹی سے غائب اسٹاف کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا

شگر(عابدشگری)ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگرحاجی محمد ابراہیم کا بلتستان ایگزام سیل کے تحت ہونے والے مختلف امتحان سنٹروں کا دوران، ڈیوٹی سے غائب گرلز ہائی سکول چھورکاہ کے تین اور الچوڑی کے ایک سٹاف کی تنخواہ روکنے اور جواب طلبی کی احکامات جاری۔امتحانی سنٹروں کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار،اساتذہ اور ممتحن حضرات امتحان میں نقل کی رجحان اور لعنت کی بھرپورحوصلہ شکنی کریں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر حاجی محمد ابراہیم نے شگر کے مختلف سکولوں میں قائم بلتستان ایگزامینیشن سیل کے تحت ہونے والے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات مراکز کے دورہ کیا۔جہاں انہوں نے طلباء و طالبات کے پرچے چیک کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے ممتحن حضرات کو سختی سے ہدایت کی سکولوں سے نقل کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کریں۔ اور نقل کی شدید حوصلہ شکنی کیا جائے۔ انہوں نے امتحانات کے طریقہ کار اور ممتحن حضرات کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے کی دورے کے دوران گرلز ہائی سکول چھورکاہ اور الچوڑی کی ہیڈماسٹر اور دیگر سٹاف کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی اور تنخواہ بند کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button