تعلیم

کراچی سے طلبا، طالبات اور اساتذہ کی ٹیم رضاکارانہ طور پر چھ کمروں پر مشتمل سکول تعمیر کرنے ہاتون پہنچ گئی

غذر( بیورو رپورٹ) نکسرکالج کراچی (Nixor College ) کے طلباء اور طالبات اپنے اساتذہ کے ہمراہ اپنی مدد آپ کے تحت 6 کمروں پر مشتمل سکول کی تعمیر کیلئے ہاتوں پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق چند سال پہلے نکسر کالج کراچی نے اپنی مدد آپ کے تحت دالناٹی میں سیلاب کے باعث منہدم ہونے والی گورنمنٹ سکول کی متبادل جگیں میں نئی سکول کی تعمیر کر کے گورنمنٹ کے حوالے کر دیا تھا ۔اس سال پھر انہوں نے اپنی کالج کے ویلفیئر فنڈ سے گورنمنٹ ہائی سکول ہاتون سکول کو سیلکٹ کیا تھا اور دو جولائی2017 ء سے انہوں نے اس سکول میں مزید چھ کلاسوں پر مشتمل بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع کیا ہوا ہے کالج ھذا کے طلباء و طالبات اس کام میں حصہ لے کر کام کا آغاز کیا ہوا ہے ۔زمین کے علاوہ سکول کی تعمیر کے تمام اخراجات نکسر کالج کراچی برداشت کریں گے۔نکسر کالج کراچی کی اس کاوش کو ضلع غذر کے عوام نے سراہا ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے گلگت بلتستان میں یہ منفرد کام دیکھا ہے کہ 600 کلو میٹر سے دور سے آکر کالج کے بچے اور بچیاں غذر کے پسماندہ گاؤں ہاتوں کے بچوں کی تعلیم کو متاثرہ ہوتے دیکھ کر سکول میں کلاسوں کی تعداد کو بڑھا دیا ہے اس سکول میں پہلے سے طلباء کی تعداد زیادہ تھی اور کلاسسز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے بچے گرمی اور سردیوں میں آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے۔بچوں کی اس مجبور ی کو نکسر کالج کراچی کی انتظامیہ نے محسوس کیا اور اپنا ویلفیئر فنڈ سے سکول میں مزید 6 کلاسسز کی تعمیر کو یقینی بنایا نہ صرف پیسہ دیا بلکہ اس کالج کے طلباء و طالبات خود یہاں آکر لیبر کا کام اپنے ہاتھوں سے کرتے ہیں انہوں نے پورے پاکستان کیلئے ایک مثال قائم کی ہے ۔نکسر کالج کراچی کی طلباء و طالبات نے غذر کے عوام کا دل چیت لیا ہے عوام غذر نے اس کالج کے طلباء و طالبات اور انتظامیہ کو دعائیں دی ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button