تعلیم

یاسین: اساتذہ کی استعداد کاری کے لئے دس روزہ تربیت کا آغاز

یاسین (معراج علی عباسی ) محکمہ ایجوکیشن غذر نے ضلع غذر کے چاروں تحصیلوں کے سرکاری ہائی سکولوں میں اساتذہ کی تکنیکی استطاعت بڑھانے کے لیے دس روزہ بنیادی ٹیچرٹرینگ کا باقاعدہ آغاز کیا ہے ۔گورنمنٹ ہائی سکول گاہکوچ ،ہائی سکول چٹورکھنڈ،ہائی سکول گوپس اور ہائی سکول طاوس یاسین میں محکمہ تعلیم غذر کے ماہر تربیت کار گزشتہ چند سالوں کے دوران گورنمنٹ سکولوں میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو بنیادی تدریسی ٹرینگ دینگے ۔اس حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول طاوس یاسین میں ٹرینگ سیشن کے آغاز سے قبل ایک تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی ای او محکمہ ایجوکشن غذر سلطان علی خان نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے پاس اعلیٰ تعلم یافتہ اساتذہ ،پروفیشنل ڈی ڈی اوز اور بہترین ماہرتعلیم کے علاوہ ہرقسم کے سہولیات سے ارستہ تعلیمی اداے ہونے کے باوجود سرکاری سکولوں میں تبدیلی کیوں نہیں آرہی ہے اس سوال کا جوب مجھے اور اپ کو مل کرایماندار ی کے ساتھ سوچھنا ہے ۔ہمیں اپنے اپ کو وقت کے تقاضوں کے مطابق تبدل کرنے کی ضرورت ہے ۔جب تک استاد اپنے اپ کو تبدل نہیں کرئے گا تعلیمی نظام میں تبدیلی نہیں آئی گی ۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں سالانہ چھٹیاں صرف بچوں کے لیے دیا جاتا ہے اساتذہ کے لیے کوئی چھٹی نہیں ہے کیونکہ ہم سال کے 365دنوں کا پورا پورا تنخواہ لیتے ہیں ۔ہم استاد ہے ہمارا کام خود پڑھ کر بچوں کو پڑھنا ہے ۔ ہمیں سکولوں میں نصاب سے زیادہ بچوں کے اخلاقی تربیت کرنے کی ضرورت ہے ۔بہترین استاد وہ ہے جس کا کریکٹرسب سے اچھا ہے ۔ہم نے کلاس میں بچوں کوان کے لیول کے مطابق درس و تدریس دینا ہے نہ اپنے علمی طاقت کو بچوں پر ازمانہ ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ای او محکمہ تعلم غذر راجہ سرتاج ولی نے کہا کہ نئے آنے والے تمام اساتذہ اعلیٰ تعلم یافتہ ہے اپ ہمارئے پاس کوئی بہانہ نہیں ہے کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی نظام تبدل نہ ہو اور کوالٹی نہ ائے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کی ترقی کی زمداری اساتذہ کے سر ہے ہمیں اپ اپنے اپ کو تبدل کرکے ایمانداری کے ساتھ اپنے بچوں کو معاشرئے کے لیے ایک فائدہ مند انسان بنانے کے لیے تمام تر صلاحتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے گزشتہ سال موسم سرما کے چھٹیوں کے دوران غذر کے چاروں تحصیلوں میں منعقد ہونے والی ٹیچیرٹرینگ میں ہائی سکول طاوس یاسین میں موجود سنٹرکو بہترین سنٹرکا ایوارڑ ملنے پر ٹیچر تربیت کار و ماہر تعلیم اشرف علی خا ن ،صابرحسین اور شاہ فراض کو مبارکبادپیش کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button