تعلیم

شگر : سیسکوپرائمری سکول کی عمارت متاثر ہونے سے بچے امام بارگاہ اور دوسری جگہوں میں پڑھتے ہیں۔ مولاناعلی رضا ناصری

شگر(پ ر) مرکزی رہنما خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو مولاناعلی رضا ناصری نے کہا ہے محکمہ تعلیم شگر سیسکوپرائمری سکول کی حالت زار کو درست کرنے اور سکول کی عمارت کو بہتر بنانے کیلئے ا قدامات کریں۔ پرائمری سکول سردیوں میں برف باری سے تباہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری سکول سیسکو جوکہ دو کمروں پر مشتمل تھا حالیہ برف باری کی وجہ سے ایک کمرے کا چھت گر گیا جس کی وجہ سے طلبہ اور والدین بہت پریشانہیں۔ ایک کمرے میں 300 سے زائد بچے سما نہیں سکتے. سکول متاثر ہونے کی وجہ سے بچے امام بارگاہ اور دوسری جگہوں میں بیٹھ کے پڑھنے پر مجبور ہے. یاد رہے یہ سکول چالیس سے پچاس سال پرانا ہے لیکن حکومت کی عدم توجہی اور سیاسی کشمکش کی وجہ سے اپ گریڈ نہیں ہو پا رہا لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ اعلی حکام اس کا نوٹس لے اور فوری طور پر کوئی راہ حل نکالے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button