سیاحت

بابوسر سے گزرنے والے سیاحوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے 70 نوجوانوں پر مشتمل رضاکار فورس تشکیل دی گئی ہے

چلاس(بیورورپورٹ)بابوسر روڈ کی تحفظ اور سیاحوں کے مشکلات کو کم کرنے کی غرض سے تھک بابوسر کی عوام نے ایک مرتبہ پھر 70 نوجوانوں پر مشتمل رضاکار فورس تشکیل دے دیا۔ قومی رضاکار فورس بابوسر روڈ کی تحفظ میں انتظامیہ اور پولیس کی بھر پور معاونت کرے گی۔ صوبائی حکومت کی طرف سے قومی رضاکار فورس کو دیئے گئے خصوصی گرانٹ کی تقسیم کے تقریب میں ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق ،ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک،ایس پی دیامر محی الدین ایڈیشنل ایس پی امیر خان،ایس ایس پی فیضان ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر اللہ ،تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے صدر ضیاء اللہ تھکوی اور عمائندین تھک نیاٹ بابوسر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ تھک بابوسر کی عوام نے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی جذب حب الوطنی اور پاکستانیت کے جذبے کے ساتھ علاقے کی وسیع تر مفاد میں بابوسر روڈ پر قومی رضاکار فورس تشکیل دے کر ایک محب وطن قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ جو کہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس علاقے کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بدنام کیا گیا اور یہاں کے لوگوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے پھیلائے گئے ۔تھک نیاٹ اور بابوسر کے عوام اور قومی رضاکار فورس اپنی اخلاق اور صلاحیتوں سے مسافروں اور سیاحوں کی بہترین تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بناکر ان منفی پروپیگنڈوں کومسترد کریں ۔انہوں نے کہا کہ تھک بابوسر کے عوام امن پسند ہیں اور اپنے ملک کے چپے چپے کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تھک قومی رضاکار فورس کے ساتھ مزید بھی مالی معانت اور تعاون جاری رکھے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک نے کہا کہ تھک کے عوام نے پچھلے سال مسافروں اور سیاحوں کی بہترین تحفظ اورمہمان نوازی کرکے ایک اچھا تاثر دیا ہے ،اُمید ہے اس سال بھی ہیاں کے لوگ بابوسر روڈ پر سیکورٹی اور سیاحوں کی بہترین تحفظ کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی دیامر محی الدین نے قومی رضاکار فورس کے جذبے اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ حکومت اور دیامر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر علاقے کو امن کا گہوراہ بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر پولیس قومی رضاکار فورس کے ساتھ بابوسر روڈ کو پرامن بنائے گی ۔تقریب کے آخر میں صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ خصوصی گرانٹ کو قومی رضاکار فورس کے جوانوں میں فی کس 4ہزار کے حساب سے تقسیم کر دیا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button