عوامی مسائل

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف گاہکوچ میں تاجر برادری نے 13 جولائی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا

غذر (بیورورپورٹ) گاہکوچ میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجر برادری نے13جولائی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا انجمن تاجران کے صدر حاجی خان اور ان کی کابینہ کے اراکین نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے یہاں کی تاجر برادری کو سخت پریشان کرکے رکھ دیا ہے بجلی کی بندش سے تاجروں کاکاروبار ختم ہوگیا ہے اور لوڈ شیڈ نگ کا شیڈول پر بھی عمل نہیں ہوتا جبکہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ شہر میں ایک طرف بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ سے کاروبار آفراد نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک گاہکوچ میں تعینات محکمہ برقیات کے تمام آفسران کا ضلع سے تبادلہ نہیں کیا جاتاہے تاجر برادری کا اس وقت تک شٹرڈاون ہڑتال جاری رکھے گی اس وقت لائن مین تک اپنی مرضی کے مالک بن گئی ہیں بجلی کی لائن خراب ہو تو اس کو ٹھیک کرانے میں کئی دن لگ جاتی کبھی کمپلن آفس جاکر بجلی کی لائن ٹھیک کرنے کوئی صارف جائے تو جواب ملتا ہے کہ سٹاف کی کمی ہے کوئی بندہ ائے گا تو بیجھا جائے گا مگر صارف کئی دن چکر لگاتا ہے اس کی لائن ٹھیک نہیں ہوتی سردیوں میں پانی کی کمی کابہانہ بناکر لوڈ شیڈنگ اور گرمیوں میں چینل ٹوٹ جانے کا بہانہ بناکر لوڈ شیڈنگ اخر ہمارے ساتھ یہ مزاق کم تک جاری رہے گا اس وجہ سے گاہکوچ کی تاجر برادری نے یہ فیصلہ کیا ہے لائن میں سے لیکر ایکسین تک تمام سٹاف کا تبادلہ نہیں کیا جاتا ہے اس وقت تک گاہکوچ میں مکمل طور پر شٹرداون ہڑتال کیاجائے گا کوئی دکان کوئی ہوٹل کوئی قصاب کی دکان اس وقت تک نہیں کھول دی جائیگی جب تک گاہکوچ کے تاجر برادری کے مطالبات پورے نہیں ہوتے چونکہ ہم نے کئی بار جاکر اعلی حکام سے اس حوالے سے بات کی مگر کسی نے بھی ہماری تکلف کا کوئی نوٹس نہیں لیا اب مجبورا ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے اور13جولائی سے محکمہ برقیات کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں شٹرڈاون ہڑتال ہوگی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button