خبریں

استور میں‌عارضی ملازمین کا احتجاجی دھرنا، ملازمتوں کی مستقلی کا مطالبہ

استور ( سبخان سہیل ) استور میں کنٹجنٹ ملازمین کا کلب علی چوک میں احتجاجی دھرنا ۔احتجاجی دھرنے میں جنرل سیکرٹری گلگت بلتستان عارضی ملازمین یونین محمد حیات،منیر الدین سمیت دیگر عہدراوں اور عارضی ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری عارضی ملازمین یونین گلگت بلتستان محمد حیات نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے گزاشتہ تین سالوں سے ہمیں وعدے پے وعدہ اور اعلان پے اعلان کرتی ہے ہماری مستقلی کے لیے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دیا تھا اس کمیٹی نے ہمیں مستقل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی لیکن وہ کمیٹی بھی اپنے وعدے کو وفاء نا کرسکی ہم انتہائی مجبور ہو کر آج یہاں پر علامتی دھرنا دئے رہے ہیں ایک عرصے سے صوبائی حکومت ہمارے ساتھ بلی چوہے کا کھیل کھل رہی ہے ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے گزاشتہ دس سے پندرہ سال ہوچکے ہیں ہم مختلف محکموں میں تین اور چار ہزار پر ڈیوٹی دئتے ہیں مگر صوبائی حکومت وزیر اعلی نے تمام عارضی ملازمین کے مستقلی کا اعلان کرنے کے باوجود اب تک ہمیں مستقل نہیں کرنا ہمارا معاشی قتل ہے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے احتجاجی دھرنے شروع ہوچکے ہیں اس سلسلے کی کڑی ہے آج جو ہم علامتی احتجاجی دھرنا دیے رہے ہیں دیامر کے بعد آج استور میں کل غذر میں دھرنا ہوگا اسی طرح پندرہ تاریخ کو گلگت میں مکمل احتجاجی دھرنا دیا جائے گا گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے تمام عارضی ملازمین گلگت میں آئینگے اور مطالبات کے حل تک ہمارا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ملازمین کے احتجاجی دھرنے سے سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر مظفر ریلے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے تمام عارضی ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں ان ملازمین کے ساتھ جو زیادتی ہورہی ہے وہ کسی صورت بردشت نہیں کی جائے گی فوری طور پر ان ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا تو ان کے حق کے لیے عوامی سطح پر بھی بھر پور احتجاج کیا جاے گا۔ہم عارضی ملازمین کے ساتھ ہونے والے ظلوم کی بھر پور مزمت کرتے ہیں احتجاجی دھرنے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر شمس الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ان غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھانے میں لگی ہے ایک عرصے سے ان غریبوں کی تذلیل کی جارہی ہے مستقلی کے نام پر ان کے ساتھ مذاق کیا جارہا فوری طور پر ان غریب ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا تو ہم ان کے ساتھ ملکر ان کے اس مسلے کی حل تک عوامی سطح پر احتجاج کریں گے ، احتجاجی جلسے سے پاکستان مسلم لیگ ن دیامر استور کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری رانا محمد فاروق، سیاسی و سماجی رہنما عبدالعلیم۔مصطفوئ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ان غریب ملازمین ان فوری طور پر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوے مستقل کریں ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچانے کے لیے فوری طور پر ان ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button