جرائم

چترال: مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والا گروہ "قابل اعتراض مواد تقسیم کرنے” کے الزام میں گرفتار

چترال ( محکم الدین ) بمبوریت پولیس نے قابل اعتراض مواد تقسیم کرنے والے ایک گروپ کو حراست میں لے لیا ہے ۔ زیر حراست افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے ۔ اور گروپ مردو خواتین پر مشتمل ہے ۔ ذرائع کے مطابق گروپ کے افرادکو اُس وقت حراست میں لے لیا گیا ، جب وہ قابل اعتراض مواد تقسیم کرنے کی کو شش کر رہے تھے ۔

گروپ میں شامل عبید مسیح ، ہارون مسیح کا تعلق بنوں سے ، اہتیشی مسیح و سمیر کا تعلق سوات سے ، ضریب پشاور ، رخسانہ ، میشا ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خالصہ کا تعلق فیصل آباد سے ہے ۔

مذکورہ گروپ کے افراد سیر و سیاحت کی آڑ میں کالاش ویلی بمبوریت آئے اور قابل اعتراض مواد تقسیم کرنا شروع کر دیا ۔ تاہم بمبوریت پولیس کو بروقت اطلاع ملی اور اُنہوں نے اُن کی کوشش ناکام بنا دی ۔ گروپ کو مزید تفتش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button