خبریں

تنازعہ حل، کھرمنگ کے ضلعی ہیڈکوارٹر گوہری میں‌ڈپٹی کمشنر ہاوس کی تعمیر کا آغاز

کھرمنگ (بیوررپورٹ ) گوہری میں اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ قربان علی نے پتھر رکھ کر ڈپٹی کمشنر کھرمنگ ہاوٗس کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر ان کے ساتھ ایس ڈی پی او کھرمنگ کاچو دولت علی خان اور دیگر بھی موجود تھے کھرمنگ کے تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے پر امن طور پر سنگ بنیاد رکھنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھرمنگ کی عوام کی وسیع تر مفاد میں ایک ایسے جگہ کا انتخاب کیا ہے جہاں تمام ضلعی دفاتر کو آسانی سے سمایا جا سکتا ہے جبکہ گوہری کی عوام کے مطالبات کو تسلیم کرکے ان کے ساتھ انتظامیہ نے عوام دوست پالیسی کو اپنایا حکومت کو چاہئے کہ اب گوہری کے عوام کے تمام جائز مطالبات کو عملی جامہ پہنا یا جائے

سیاسی و سماجی شخصیات نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ اور اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ قربان علی نے اعلیٰ حکام کے احکاما ت کے باوجود زبردستی کرنے کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دی جس سے کھرمنگ ایک بڑے خون خرابے سے بچ گئے جس پر انتظامیہ شاباشی کے مستحق ہے

اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ قربان علی نے پر امن طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر تعمیرات کا آغاز پونے پر کھرمنگ کی عوام کو مبارکبا د دی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button