عوامی مسائل

ہائم اور ہاتون کے درمیان تعمیر شدہ پُل خستہ حالی کا شکار، حادثے کا خدشہ لاحق

غذر (بیورو رپورٹ) غذر کی آبادی کے لحاظ سے چوتھا بڑا گاؤں ہاتون کو دیگر علاقوں سے ملانے والا پل خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے اگر محکمہ تعمیرات نے فوری طور پر اس پل کی مرمت نہ کی تو کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ روزانہ سینکڑوں گاڑیاں اس پل پر سے گزرتی ہیں اور انٹر اکالج بھی ہاتون میں اور کالج کے طلبا بھی اسی پل سے گزر کر کالج جاتے ہیں۔ ہاتون گاؤں کی آبادی ہزاروں میں ہے مگر محکمہ تعمیرات عامہ کی نااہلی کی وجہ سے تاحال گاؤں کی سڑک میٹل نہ ہوسکی اور لوگ اب بھی خستہ حال سڑک پر سفر کرنے پر مجبور ہیں جبکہ روڈ کی مناسب دیکھ بال نہ ہونیکی وجہ سے یہ سڑک بھی آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔

جبکہ دوسر ی طرف ہائم اور ہاتون کے درمیان بنایا گیا پل کسی بھی وقت کوئی بڑے حادثے کا سبب بن سکتاہے پل جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے گاؤں کے عمائدین نے کئی بار محکمہ تعمیرات عامہ کے زمہ داران سے اس پل کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے مگر حکام مکمل طور پر خاموش ہے اگر اس پل کی فوری مرمت نہ کی گئی تو کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button