سکردو (جی ایم ) صبح سات بجے سکردو سے گلتری جانے والی مسافر گاڑی سدپارہ ٹاپ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کاشکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد حسین ولد غلام حسین ساکن فرنشاٹ موقع پر جاں بحق، جبکہ گاڑی میں سوار مسکین ولد غلام قادر ساکن بُنیال اور حسنین ولد ابوذر ساکن بُنیال شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اور جاں بحق ہونے والے نوجوان محمد حسین کی لاش کو ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو لایاگیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکردو میں مقیم اہلیان گلتری ہسپتال پہنچ گئے، جبکہ شہرسکردو میں سوگ کا سماں رہا۔ جاں بحق ہونے والا چالیس سالہ ڈرائیور محمد حسین نہایت ملنسار خوش اخلاق اور دوستوں کا دوست تھ،ا اُن کی وفات سے گلتری کا ہر شخص مغموم ہے۔