سیاست

بلدیاتی انتخابات کی اندرونِ خانہ تیاریاں، اسمبلی الیکشن میں ہارنے والے بہت سارے امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل میں طبع آزمائی کریں گے

غذر(ڈی ڈی شیر) گلگت بلتستان میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اندرون خانہ الیکشن مہم کا آغاز کر دیا اور ایسے امیدواروں کی بڑی تعدادبھی میدان میں کود پڑے ہیں جو گلگت بلتستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑے تھے اور ہارنے کے بعد اب ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیہ میں اپنی قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا ہے گلگت بلتستان کے بلدیاتی الیکشن جو کہ صوبائی حکومت نے اس سال کے آخر تک یا اگلے سال اپریل میں جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے گلگت بلتستان کے سینکڑوں آفراد ابھی سے ہی بلدیاتی الیکشن لڑنے کے لئے اپنی تیاری شروع کر دی ہے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونے جارہے جس میں اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان ہوگا اور ان تینوں پارٹیوں کے درمیان بلدیاتی الیکشن میں سخت مقابلے کی توقع ہے اس حوالے سے بعض امیدواروں نے ابھی سے ہی ٹکٹ کے حصول کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہے جبکہ بعض امیدوار آزاد امیدوار کی حثییت سے الیکشن لڑنے کو ترجعی دیتے ہیں گلگت بلتستان میں 2010سے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ خطے کو بلدیاتی اداروں کو ملنے والا فنڈز کے استعمال کے بارے میں بھی کچھ پتہ نہیں اگر بلدیاتی الیکشن ہوگئے تو ایک طرف علاقے میں ترقیات کام ہونگے تو دوسری طرف عوام کے چھوٹے موٹے کام بھی ان کے بلدیاتی ممبران حل کرادینگے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت بلدیاتی اداروں کے زیر اہتمام ہونے والے منصوبے بھی جمود کا شکار ہیں دوسری طرف بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند حضرات ابھی سے ہی لوگوں کی خوشی اور غم میں بھی سب سے پہلے نظرآتے ہیں اور بعض نے ابھی سے ہی اپنی الیکشن مہم شروع کردی ہے

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button