حادثات

اندوہناک حادثہ: ضلع چترال میں بلچ کے قریب مسافر گاڑی دریا میں گرنے سے 7 افراد لاپتہ، 7 زخمی ہوگئے

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع چترال کے علاقے ارکاری سے چترال ٹاون آئے ہوئے ایک مسافر گاڑی ( جیپ نمبر AJK1373 )  بلچ کے قریب بے قابوہوکردریائے چتر ال میں جاگری جس کے نتیجے میں7افراد لاپتہ اورسات زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کودی ایچ کیوہسپتال چترا ل میں داخل کردیاگیاہے جبکہ ایک خاتون کی لاش برآمدکی گئی۔

لاپتہ افراد کا کھوج لگانے کے لئے جائے حادثے پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں چترال سکاوٹس،چترال پولیس،چترال باڈرپولیس، فوکس ہیومینیٹیرین اسسٹنس (آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک) کے اہلکار اورمقامی رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے نائب ناظم ارکاری نے بتایاکہ وہ پانچ گھنٹے کا سفرطے کرکے چترال شہرسے کچھ فاصلے پر بلچ پہنچے تھے کہ اچانک گاڑی بے قابوہوکردریامیں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں سات افراد دریا میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے،جبکہ بروقت کاروائی سے سات دیگر افراد کو زخمی حالت میں بچا لیاگیا۔ 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button