عوامی مسائل

رواں ماہ کے آخر تک تھوئی پاور پراجیکٹ کا سول کام مکمل ہو جائے گا، ایکسین غذر

غذر(ڈی ڈی ایس) ایگزیکٹو انجنیئر واٹر اینڈ پاور غذر تاجدار حسین نے کہا کہ رواں ماہ آخر تک تھوئی پاور پراجیکٹ کا سول کام مکمل ہوجائیگا اس کے بعد چائینز ماہرین مشینری کی تنصیب کے لئے آئیں گے ۔ تھوئی پاور ہاؤس کی تکمیل کے بعد ضلع غذر میں بجلی کی قلت پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکے گا ۔ اس وقت ضلع بھر کے مختلف تحصیلوں میں پاور منصوبوں پر کام بڑی تیزی سے جاری ہے ۔ پورے جذبے کے ساتھ ان منصوبوں کی تکمیل میں جت گئے ہیں ۔ اب منصوبے یہ تو تاخیر کا شکار ہوں گے اور نہ ہی منصوبے ادھورے رہ جائیں گے ۔ پہلے دن سے ہی ایک مکمل منصوبہ بندی اور ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے تررقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا کام کر رہے ہیں بہت جلد ضلع غذر میں بجلی کی حوالے سے بہت ساری شکایات کا ازالہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ترقی کی خوشی میں غذر پریس کلب اور یونین آف جنرنلسٹ کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع غذر میں عوام کو بھر پور تعاون اور میڈیا کے سپورٹ کے بدولت کام کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئی ۔ میڈیا نے ہمیشہ سے بہترین رہنمائی کی اور ہر اچھے برے وقتوں میں بھر پور ساتھ دیا ۔ اپنی بساط کے مطابق پوری ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ بیمار اور ادھورے منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ کوئی بھی شخص کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کوتاہیاں بھی سرزد ہوئی ہیں لیکن ہم نے ان کو کبھی بھی کمزوری نہیں بنایا ۔ ہر گزرے دن کے ساتھ ایک نیا چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ہم گھبرائے بغیر ان مسائل سے نبرد آذما ہیں انہوں نے مزید کہا کہ غذر میں زندگی کے بہترین ایام گزارے ہیں علاقے کے عوام کی محبت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا ہے لالک جان شہید نشان حیدر کی سرزمین پر فرائض کی ادئیگی بہت بڑے فخر کی بات ہے ۔ تقریب میں صدر پریس کلب غذر جاوید اقبال ، یونین آف جنرنلسٹ کے صدر راجہ عادل غیاث ، سینئر صحافی دردانہ شیر ، غلام نبی، معراج علی عباسی ، سلیم شیرین ، تعلیم شاہ ، فیروز خان ، ، محبت علی دانش کے علاوہ دیگر صحافی شریک ہوئے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button