صحت

پرائم منسٹرنیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت چترال کے پانچ ہزارخاندانوں میں صحت کارڈز تقسیم

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) پرائم منسٹرنیشنل ہیلتھ پروگرام حکومت پاکستان کے تحت چترال میں صحت کارڈ رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین کے زیرنگرانی چترال کے ڈسٹرکٹ کونسل ،تحصیل کونسل،ویلج کونسل کے ناظمین کونسلرزاورعمائدین میں تقسیم کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ پرائم منسٹرنیشنل ہیلتھ متعلقہ لوگوں میں شفاف اورآسان طریقے سے تقسیم کیاکریں جس میں عوام کواُن کے گھرکے دہلیزمیں سہولت فراہم کریں ۔اس موقع پر پرائم منسٹرنیشنل ہیلتھ پروگرام کے پروگرام منیجر سرزمین خان،شہزادہ خالدپرویز،قاری جمال عبدالناصر،ڈسٹرکٹ کواڈینٹرفریدہ سلطانہ اوردیگرمقریرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال 5000خاندانوں کوصحت کی سہولت میسرہوگی ، اس پروگرام کے تحت عام بیماریوں بشمول بچوں کی بیماریاں،زچگی،سرجیکل اوردیگربیماریوں کی لاگت50ہزارروپے فی خاندان سالانہ ہوگی جبکہ بائی پاس،انجوپلاسٹی،جل جانے والے افراد، کینسر اورزیابطیس کے مریضوں کے لیے 25,0000روپے فی خاندان سالانہ خرچ کیے جائیں گے، فنڈزوفاقی حکومت اداکریگی ، اس منصوبہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ہم پروگرام کی بھرپورمانیٹرنگ کررہے ہیں میں اورمیری ٹیم اس بات کویقینی بنائے گی کہ مستحق افرادتک یہ سہولت پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت گھرسے ہسپتال اورہسپتال سے گھرتک ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی شامل ہیں وہ مریض جوعلاج کے دوران اس پروگرام کے تحت مقررکردہ حدیعنی تین لاکھ روپے استعمال کرچکے ہونگے ان کے علاج میں کوئی تعطل نہیں آنے دیاجائے گااورباقی رقم بیت المال سے ادا کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈکے تحت مستحق افرادکامفت علاج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ چترال کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے ترقیاتی اوربحالی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ غریب اورنادرلوگوں کواُن کی گھرکے دہلیزمیں سولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button