جرائم

کوہستان پولیس کا کارنامہ، ہائی سکول کے اساتذہ کو حوالات میں بند کردیا

کوہستان(نامہ نگار)لوئیر کوہستان پولیس کا انوکھا کارنامہ ، غلط اطلاع کیوں دی ؟ ہائی سکول بٹیڑہ کے اساتذہ حوالات میں بند کردئے۔ علاقہ مکینوں کا حکام سے شکایت ، متعلقہ اہلکاران کے تبادلے کا مطالبہ ۔ بٹیڑہ کوہستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز ضلع بٹگرام اور بٹیڑہ ضلع کوہستان کے اقوام کے مابین زمین کے تنازعے پر منہ ماری اور تصادم کے خدشے کے پیش نظر گورنمنٹ ہائی سکول بٹیڑہ کے اساتذہ نے تھانہ بٹیڑہ پولیس کو اطلاع دی جب تاخیر سے پولیس موقع پر پہنچی تو دنوں جانب کے فریقین موقع سے فرار ہوگئے تھے ۔

اس دوران پولیس اہلکاروں نے اطلاع دینے والے اساتذہ کو ہی پکڑ لیا اور حوالات میں بند کردیا کہ آپ نے غلط اطلاع دی ہے یہاں تو کوئی نہیں ہے ۔

اس ساری صورتحال کے بعد بٹیڑہ کے معززین طیش میں آگئے اور لوئر کوہستان کے ڈی پی او اور ڈی سی سے شکایت لگاکر مذکورہ پولیس اہلکاران کے تبادلے کا مطالبہ کیاتاہم چند گھنٹے بعد پولیس نے تمام اساتذہ کو رہابھی کردیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button