سیاحت

کچھ لوگوں نے شندور میں ہمیں عارضی ٹینٹ ہوٹل قائم کرنے سے منع کردیا، زبردستی بیدخل کردیا، نوجوانوں کا الزام

غذر(فیروز خان) چترالی عوام کی من مانیاں عروج ۔شندور میں میلے کے لئے عارضی ہوٹل بنانے والے غذر کے نوجوانوں کو چترالیوں نے زبردستی بے دخل کر دیا ۔غذر سے ہوٹل چلانے کے لئے شندور جانے والے نوجوانوں کا صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق غذر سے تعلق رکھنے والے چند نوجوانوں نے میلے کے لئے شندور میں ٹینٹوں پر مشتمل عارضی ہوٹل بنا لئے تھے۔ اسی دوران چترال سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے شندور کو ذاتی ملکیت سمجھتے ہوئے دھمکا کر نوجوانوں کو ہوٹل چلانے سے منع کر دیا اورسنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوے فورری طور پر انہیں بے دخل ہونے کا کہا۔

نوجوانوں نے کہا کہ ممکنہ حملے سے بچنے کے لئے وہ وہاں سے واپس آگئے ہیں۔

ان نوجوانوں نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے تاکہ وہ اپنی زمین پر بغیر کسی رکاوٹ کے کاروبار سے اپنے لئے روزی کا وسیلہ بنا سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button