صحت

ہیپٹائٹس کے عالمی دن کے موقعے پر گلگت میں آگاہی ریلی نکالی گئی

گلگت ( سٹاف رپورٹر)عالمی یوم ہیپٹا ئٹس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر میں ایم ایس اسرار حسین کی سربراہی میں ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈی ایچ کیو سے برآمد ہو ئی اور خواتین ہسپتال میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شرکا نے پاتھوں میں بینئز اور پلے کارڈ اْٹھا رکھے تھے جس پر اس موذی مرض سے بچاو کے الفاظ درج تھے۔ اس موقع پر فوکل پرسن ہیپٹاٹئس شاہ عالم نے شرکا ء کو اس بیماری کے بارے میں بریفنگ دی۔ اور کہا کہ ہمسائیہ ملک کے بعد ہمارے ملک پاکستان اس موذی مرض میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اْنہوں نے ڈاکٹر وں اور پیرامیڈیکل سٹاف پر زور دیا کہ وہ اس مرض سے بچاو کے بارے میں عوام کو شعور دے۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2030میں دنیا ہیپٹائٹس کا خاتمہ کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button