عوامی مسائل

قراقرم ہائے وے توسیعی منصوبہ، زمینوں کے معاوضے نہیں دئے گئے تو سڑکوں پر نکل آئیں گے، گوجال یوتھ موومنٹ

ہنزہ گوجال(بیوررپورٹ)قراقرم ہائے وے کا کمپنسیشن گزشتہ 9سالوں سے نہیں دینا عوام کے ساتھ ظلم ہے ،ہماری خاموشی کو کمزوری نہیں سمجھا جائے ،متاثرین کے کے ایچ کو کمپنسیشن ادا نہیں کی گئی تو حالات کا ذمہ دار صوبائی حکومت بالخصوص اور ضلعی انتظامیہ بالعموم ہوگی ۔ گزشتہ روزگوجال یوتھ مومنٹ کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس گلمت کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوجس میں تحصیل گوجال کے تمام علاقوں اور تمام سیاسی پاٹیوں کے عہدیداراور کاکن شامل تھے ۔

اجلاس میں گزشتہ کہیں سالوں سے متاثرین کے کے ایچ کو کمپنسیشن ادا نہیں کرنے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء ریحان شاہ ،نوجوان رہنماء و عوامی ورکرز پارٹی کے سرگرم رہنماء آصف سخی ویر ، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء علی حسن اور سماجی و سیاسی رہنماءء طارق علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حق کے حصول کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ،ہماری خاموشی سے غلط فائدہ نہیں اٹھایا جائے ۔انہوں نے حکومت وقت کو 5دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ پانچ دن کے اند ر اندر اس معاملے پر ہمیں جواب دیں نہ دینے کی صورت میں عوامی طاقت کے ذریعے حکومت کا اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے جسکے ذمہ دار حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہوگی اور5اگست اور گوجال یوتھ مومنٹ کا اگلا اجلاس ہوگا جس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اس مقررین نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بالعموم پورے ہنزہ کو اور بالخصوص ہنزہ گوجال کو نظر انداز کررہی ہے ،اگر ہمارے سے ایسا سلوک روا رکھا گیا تو گوجال کے عوام کبھی چپ نہیں رکھیں گے اور روڑوں پر نکل کر دھرنے دیں گے ۔

انہوں نے عطاء آباد جھیل پر کشتیاں چلانے اور تعمیرات کرنے پر دفعہ 144لگانے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی اور لوکل انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے اور اس حلقے سے منتخب ممبر اسمبلی شاہ سلیم خان ان کو ٹھیک کرے ورنہ ان سے نہیں ہوگا تو ہم خود انہیں ٹھیک کرینگے کیوں کہ صرف ہنزہ واحد ضلع ہے جہاں کے پر سیاحوں ،سیاحتی مقامات اورمہمان خانوں سے غیر قانونی طور پر ٹیکس لے رہے ہیں اور باقی گلگت بلتستان کے کسی علاقے میں اس طرح سے ٹیکس نہیں لیاجارہا ہے ۔

انہوں نے کہا اگر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ٹیکس لیا جارہا ہے تو ہم بھی اور تمام ہوٹل مالکان بھی دینے کو تیا ر ہیں لیکن ہنزہ کے عوام کی شرافت کو کمزوری سمجھ کر ظلم کیا جارا ہے ۔اجلاس میں پورے تحصیل گوجال سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور سیاسی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button