سیاست

جاوید حسین دن کو اسمبلی میں نون لیگ کی مخالفت کرتا ہے اور رات کو حاجی جانباز سے معافیاں مانگتا ہے، اسلامی تحریک

نگر (پ ر) اسلامی تحریک گلگت بلتستان ضلع نگر کے ترجمان علامہ شیخ نصرت حسین ناصری اور سینئیر رہنماء اسلامی تحریک ضلع نگر جناب محمد ایوب وزیری نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں حلقہ 4نگر کے سیاسی اور ترقیاتی معاملات کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلامی تحریک نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے جس وجہ سے حلقہ۴نگر میں شیخ غلام حیدر نجفی کے دور سے لیکر محمد علی شیخ مرحوم کے دور تک ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئیں ہیں۔ محمد علی شیخ مرحوم نے اپنی وفات سے قبل نگر کی ترقی میں کردار ادا کرتے ہوئے 75کروڑ کی اسکیمیں منظور کروائیں تھیں جن میں سے اکثر اسکیمز اس سال جون کی a.d.ps اے۔ڈی ۔پیز میں شامل ہو چکیں ہیں جبکہ کچھ پر کاغذی اور تکنیکی کام جاری ہے۔

نگر کی قوم جاوید حسین کی دوغلی پالیسی کو جان چکی ہے۔ یہ وہی جاوید حسین ہے جو دن کے اجالوں میں اسمبلی کے اندر نون لیگ کے خلاف نعرے لگاتا ہے جبکہ رات کے اندھیرورں میں چھپ کر حاجی جانباز جیسے نون لیگیوں کے گھروں میں جاکر معافیاں مانگتا ہے۔ جبکہ پاک چین بارڈر پر کام کرنے والے تاجر حضرات بھی گواہ ہیں کہ یہ وہی جاوید حسین ہے جو دن کے وقت سوست ڈرائی پورٹ پر ہنگامہ آرائی کرتا ہے جبکہ رات کے اندھیرے میں کسٹم آفیسرز کے پاس جاکر معافیاں مانگتا ہے۔ جاوید حسین نے نگر قوم سے جھوٹے وعدے کر کے الیکشن تو جیت لیا مگر جب عملی کام کرنے کا وقت آیا ہے تو اسے اندازہ ہو چکا ہے کہ میں نے نگر قوم سے جو وعدے کیئے ہیں ان کو پورا کرنے کے لیئے یا تو مجھے جھوٹ کا سہارا لیکر محمد علی شیخ مرحوم کی اسکیمز کو اپنے کھاتے میں ڈالنی ہیں یا پھر اپنے سود پر لیئے ہوئے قرضے چکانے کے لیئے نون لیگ، ق لیگ اور جتنی بھی جماعتیں ہیں ان سب سے بھیک مانگنی ہے۔

نگر قوم کی اپنی اقدار کے مطابق اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاتا مگر افسوس کہ پی۔پی کے امیدوار جاوید حسین اور اس کے چند حواریوں نے ضمنی الیکشن میں اور اس کے بعد کے دنوں میں بھی نگر قوم کی اقدار کو پیسے اور پروپیگینڈے کی قیمت پر بیچنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ جیسا کہ الیکشن کے دنوں میں پیسے ، قومیت،مذہبی کارڈ وغیرہ کی بنیاد پر لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور آج بھی مختلف علاقوں میں جاکر محمد علی شیخ مرحوم کی کاوشوں سے منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں کو اپنے کھاتے میں ڈال کر اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ احسان فراموشوں کا شیوہ اور طریقہ واردات ہے۔ نگر کی عوام جانتی ہے کہ جعفر آباد گرلز مڈل اسکول جو کہ شیخ غلام حیدر مرحوم کی اسکیم تھی اس کو محمد علی شیخ مرحوم نے 50لاکھ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کرواکر ہائی اسکول کا درجہ دلایا تھا اور یہ اسکیم آخری اے۔ڈی۔پی میں بھی شامل ہوچکی ہے مگر افسوس کہ پی۔پی رہنماء جاوید حسین نے کل عوامی جلسے میں اس اسکیم کو اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیکر نگر قوم کی اقدار کو ٹھوکر ماری ہے۔ نگر قوم کی یہ قدر ہے کہ وہ اپنے محسنوں کے احسانات اور کاوشوں کو دوسروں کے کھاتے میں نہیں ڈالتی۔

اسی طرح نلت نگرمیں محمد علی شیخ مرحوم نے 70لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی کی اسکیم منظور کروائی تھی جو کہ اے ۔ڈی ۔پی میں بھی شامل ہوچکی ہے ، جاوید حسین نے واٹر سپلائی کی اس اسکیم کو بھی اپنے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کی ہے جو کہ نگر کی عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش ہے۔ جاوید حسین کو حلف لیئے ہوئے ایک ہفتہ نہیں ہوا ہے مگر یہ کہ اس نے فوراََ ہی اتی جلدی یہ اسکیمز کیسے منظور کروائیں۔ نگر کی عوام بالعموم اور اسلامی تحریک ضلع نگر بالخصوص جاوید حسین ممبر اسمبلی کے اس جھوٹے دعوے کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button