عوامی مسائل

گلگت انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، لکڑی کے کیبن گرا دئیے

گلگت (پ۔ر) گلگت انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں غیر قانونی لکڑی کے کیبن گرادیئے ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد کی زیر سرپرستی مجسٹریٹس اور میونسپل میونسپل فورس ،پولیس کے اہلکاروں نے کشروٹ بازار ،اور جوٹیال میں کاروائی کر تے ہوئے درجنوں غیر قانونی طور پر بنائے جانے والے لکڑی کے کیبنز مسمار کردیئے۔

واضح رہے کہ تمام کیبن غیر قانونی طور پرسڑک کے کنارے تعمیر کئے گئے تھے جوکہ مختلف حادثات کے باعث بننے کے ساتھ ٹریفک کی بندش اور شہر کی خوبصورتی بھی متاثر کررہے تھے۔ان تمام غیر قانونی عارضی نوعیت کی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آج انہیں مسمار کرد یا گیا ہے اور انکا سامان بھی ضبط کر لیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے ان کاروائیوں کو جاری رکھنے کا عندیہ ہے کہ آئندہ دنوں میں ان کاروائیوں کا دائرہ کار دیگر علاقوں میں بھی بڑھا یا جائے گا تاکہ بلاتفریق تمام علاقوں میں کاروائی کی جاسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button