چلاس(بیورورپورٹ)خطیب جامع مسجد چلاس مولانا مزمل شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کی نااہلی عالمی سازش کا نتیجہ ہے ۔سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے عالمی سامراج نے نواز شریف کی نااہلی کیلئے راستہ ہموار کیا۔انہوں نے کہا کہ جس بات پر نواز شریف کی نااہلی ہوئی ہے وہ بات کوئی اہمیت نہیں رکھتی ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے 62 ،63 پر اس ملک میں مولانا فضل الرحمن کے علاوہ کوئی نہیں اُتر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مغربی اشاروں پر ریاست کو چلایا گیا تو یہ ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔