ثقافت

ضلع غذر میں یوم آزادی پاکستان شایان شان طریقےسے منایا جائے گا

ؑ غذر(بیورو رپورٹ)یوم آزادی پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس گاہکوچ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں غذر کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اورانجمن تاجراں غذر کے نمائندوں کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال جشن آزادی کی تقریبات ہائی سکول کی بجائے یاد گار شہداء میں منائے جائیں گے۔اس حوالے سے تقریبات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔جس میں سرکاری آفیسران کے علاوہ تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کی تقریب کو شاندار بنانے کے لئے مختلف سکولوں کے طلباء میں ملی نغموں اور تقاریر کے مقابلے منعقد کئے جائینگے ۔اور اسی روز گاہکوچ بازار میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔اس موقع پر اپنی تجاویز دیتے ہوئے اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ گاہکوچ بازار کی مارکیٹیں اور دکانوں کو سجانے کا مقابلہ ہوگا اور بہتر سجاوٹ کرنے والے مارکیٹ اور دکان مالکان کو نقد انعام کے ساتھ تعریفی اسناد بھی دئے جائینگے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر غذر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button