متفرق

سانحہ باچا خان یونیورسٹی، جان بحق ہونے والوں کی یاد میں گلگت بلتستان میں سرکاری سطح پر تین روزہ سوگ کا اعلان

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان نے سانحہ چارسدہ باچاخان یونیورسٹی میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے پورے گلگت بلتستان میں3روزہ سوگ کا اعلان کردیا اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی صوبائی سیکریٹریٹ گلگت بلتستان سے جاری ایک بیا ن میں کہا ہے کہ سانحہ چارسدہ پاکستان کے دل پر حملہ ہے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت اور پاک فوج ملک میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھیں گی انہوں نے کہاکہ سانحہ چارسدہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں اب وقت آچکا ہے کہ دہشتگردوں کا ملک سے قلع قمع کرکے محفوظ پاکستان بنانا ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button