کھیل

سرفہ رنگا کار ریلی کو کامیاب بنانے کی ہرممکن کوشش کی جائے، سیکریٹری احسان اللہ بھٹہ

سکردو ( پ ر) بروز پیر سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زکواۃ و عشر جناب احسان اللہ بھٹہ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سکردو کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بلتستان ناصر علی نے ان کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفینگ دی۔انہوں نے بتایا کہ سٹاف کی کمی کے باوجود ٹوکن نادہندہ،غیر قانونی نمبر پلیٹس اور زائد کرایہ لینے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیزر اینڈ ڈسپوزل ایکٹ کی منظوری کے بعدایکسائز آفسز کو تھانوں کا درجہ ملا ہے جس کی وجہ سے اب غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف موثر کاروائی میں آسانی ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ زکواۃ آفس سکردو کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ ایکسائز آفس سکردو کی عمارت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔اس موقع پر سیکرٹری ایکسائز نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرکو سرکاری محکموں کی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس کے بعد سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سکردو آفس کے عملے سے فرداًفرداً ملے ا ور ان سے ان کے کام کی نوعیت اور مسائل کے بارے میں بھی پوچھا ۔اس موقع پر انہوں نے دفتر میں موجود سایئلین سے ادارے کے سٹاف کی کارکردگی اور ان کے رویے کے متعلق بھی سوالات کیئے۔بعد ازاں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے زیر تعمیر ایکسائز آفس اور زکواۃ آفس کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا بھی جائزہ لیا۔اس کے علاوہ انہوں نے ضلعی زکواۃچئیرمین سے بھی ملاقات کی اور ان کو مستحقین میں زکواۃ کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کے حوالے سے احکامات دیے۔

ٓآ خر میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زکواۃ و عشر نے جو کہ پاک وہیلز کے زیر اہتمام سکردو میں17تا 20اگست کو ہونے والی سرفہ رنگاکار ریلی کی ایڈوائزری کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں، کمشنر بلتستان،چاروں ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز،تمام محکموں کے سربراہان اور ایم ڈی نیٹکو کے ساتھ میٹنگ کی اور ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامات تیز کرنے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں مختلف محکموں کو ٹاسک بھی دیے۔علاوہ ازیں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زکواۃ و عشر نے سرفہ رنگا کار ریلی جو کہ ایک قومی سطح کا ایونٹ ہے کی اہمیت پر زور دیتے ہویے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد سے نہ صرف علاقائی ثقافت اجاگر ہوسکتی ہے بلکہ لوگوں کی سماجی اور معاشی حالت میں بھی بہتری آسکتی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو16 اگست سے پہلے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button