ثقافت

دو روزہ بابا غندی میلہ اختتام پذیر

گوجال( سٹاف رپورٹر) پاک افغان بارڈ باباغندی ؒ میں دو روزہ فیسٹول اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اے ایس پی ڈی پی او گوجال کاشف عباسی تھے جبکہ میر محفل ڈی ڈی محکمہ سیاحت راحت کریم بیگ تھے ۔ دو روزہ اختتامی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ گلگت بلتستان بہت خوبصورت علاقہ ہے ۔ اس خطے کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لئے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی بڑے تعداد میں آتے ہیں۔ ان سیاحوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ خطے میں امن قائم ہو گا تو سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اس خطے میں امن آمان کو برقرار رکھنے میں نہ صرف پولیس اور حکومتی ادارے بلکہ عوام بھی اپنا کردار ادا کرے۔اُنہوں نے کہا کہ یوتھ انتطامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کے ساتھ اپنے تعلیم پر بھی توجہ دے۔ یوتھ اگر تعلیم یافتہ ہو گئی تو اُس معاشرے میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہوینگے۔ اُنہوں نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈ ر اپنی نوعیت کا انتہائی اہم سرحد ہے ۔ اس عظیم صوفی بزرگ پر ہرسال اس قسم کے فیسٹول سے یہاں کے سیاحت کو فروغ ملے گا۔اس علاقے میں آکر بہت خوش ہوا ہوں کہ یہاں کے لوگ پرامن ، محب وطن اور ایک دوسرے سے محبت کرنے والے ہیں۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت راحت کریم بیگ نے کہا کہ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان میں سیاحت کو پراون چڑھانے میں اپنا کوشش جاری کررہا ہے۔ باباغندی فیسٹول بھی باقاعدہ محکمہ سیاحت کے کیلنڈر میں شامل ہے۔ اس فیسٹول کا مقصد دونوں ملک پاکستان اور افغان کے مابین سیاحت کو اجاگر کرنا ہے۔ تاکہ ایک دوسرے کی کلچر سے آشنائی ہو۔ محکمہ سیاحت یہاں کے مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر ہر سال اس فیسٹول کا انعقاد کرتا ہے۔چیئرمین ایل ایس او چپورسن صاحب حیات نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چپورسن ایک خوبصورت علاقہ ہے لیکن سٹرک کی خستہ حالی کے باعث سیاحوں کو یہاں آنے میں شدید تکلیف ہو تی ہے۔ اس کے باوجود کمیونٹی اپنے طور پر اس صوفی بزرگ کے آستانے پر اس قسم کی تقریب کا انعقاد کر کے یہاں کے خوبصورتی کو دینا کے سامنے اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہاں کے مقامی لوگ پرامن ہے اس وجہ اس اس بین الاقوامی سرحد پر کسی قسم کی بد امنی نہیں ہے۔ ہمارے آباو اجدادنے اس ملکبقا اور سلامتی کے لئے اپنے جانوں کا نظرانہ دیا ہے۔ اب بھی ہمارے جوان پاکستان کی سلامتی کے لئے محاذوں پر اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

بابا غندی فیسٹول میں فن کاروں نے صوفیانہ کلام پیش کیا اور روایتی گانے بھی گائے۔ اختتامی میں پولو کا میچ کھیلا اوریہاں کا روایتی کھیل بُز کشی بھی کھیلا۔اورلوگوں نے روایتی دھنوں پر رقص بھی کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button