چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ جنگلات دیامر کے عارضی ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے ۔ عارضی ملازمین کئی عرصے سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جنہیں تنخواہیں بھی نہیں دی گئیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر پی وائی او دیامر نور محمد نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ جنگلات دیامر میں پائے جاتے ہیں لیکن ملازمین کی تعداد دیگر اضلاع کی نسبت کم ہے ۔ محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے مختلف مقامات پر اپنی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں ۔ مستقل نہ ہونے پر ملازمین ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔ کئی ملازمین کی عمریں زائد ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری جنگلات سے مطالبہ کیا کہ محکمہ جنگلات دیامر کے عارضی ملازمین کو فوری طورپر مستقل کر کے ملازمین کی ذہنی اذیت کا خاتمہ کیا جائے ۔۔۔۔