ثقافت

ضلع ہنزہ میں جشن آزادی کی متعدد تقریبات منعقد، عطا آباد جھیل میں کشتیوں کی ریلی نکالی گئی

ہنزہ ( اجلال حسین ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی ستّرویں جشن آزادی پاکستان نہایت جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔

سرکاری سطح پر مرکزی ہنزہ گورنمنٹ ڈگری کالج علی آباد میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی ڈی سی ہنزہ ڈاکٹر انیس اقبال تھے ۔ اس موقع پر بحثیت مہمان خصوصی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ سامراجی طاقتوں سے ہمارے عظیم رہنماوں کی کوششوں سے آزادی ملی ہے۔ ہمیں ہمارے رہنماوں کی قربانیوں اور کوششوں سے آزادی ملی ہے، اور ہمیں افسوس ہے کہ اب تک مملکت پاکستان کی بنیاد رکھنے والے بانی رہنما پاکستان محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی سوچ پر ہم نہیں اُتر پائے ہیں۔ ہمیں ان کی سوچ اور جس بنیاد پر پاکستان کو آزادی کیا تھا ہمیں اسُ س پر عمل کرنا ہو گا اور ہماری انے والی نسلوں کے لئے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں پنا کردار ادا کر نا ہو گا ہم اس ملک کی تعمیر اور ان بنیادوں پر استوار کرینگے جس کا خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ ہمیں پاکستان کو اندرونی و بیررونی ساز شوں سے بچانا ہے۔

اس موقع پر ہنزہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبز ہلالی پر چم کو سلامی دی ۔ جشن ازادی پاکستان کے موقع پر ضلع بھر کے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلباء نے نعت خوانی، تقریر اور ملی نغمے بھی پیش کئے ۔ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع ہنزہ لائین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان ، طلباء ، اساتذہ اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔ جبکہ دوسری جانب مختلف مقامات گلمت، مایون ،حسین آباد ناصر آباد شناکی ، سوست اور دیگر اعلاقوں میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئیں، جبکہ عطا آباد جھیل ششکٹ میں کشتیوں کی ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈی سی ہنزہ اور ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان نے تقریب میں شریک طلباء میں انعامات تقسیم کیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button