سیاست

گورنر اور پارلیمانی سیکریٹری کے خلاف بیان دینے پر مسلم لیگ یوتھ ونگ غذر کے رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

گلگت (پ ر) مقامی اخبارات میں پارٹی پالیسی کے برخلاف ماضی کے کرپٹ لوگوں کے حق میں بیانات دینے اور پارلیمانی سیکریٹری اوگورنر گلگت بلتستان کے خلاف بیانات کی روشنی میں پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری حاجی اکبر تابان نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع غذر کے جنرل سیکریٹری قاری عبدالرحیم کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردی شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے کسی بھی رکن اور عہدیدار کو کسی بھی طرح کا اعتراض ہو وہ پارٹی فورم استعمال کرے گا موصوف نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے متعدد بار مقامی اخبارات میں پارٹی کیخلاف بیانات دیئے شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ قاری عبدالرحیم سیکریٹری جنرل یوتھ ونگ ضلع غذر کو10دن کے اندر فوری طور پر پارٹی ڈسپلن کمیٹی کے پاس اپنا جواب جمع کروادیں بصور ت دیگر موصوف کیخلاف قوانین و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button