تعلیم

ہائی سکول سکمیدان سکردو میں جشن آزادی کی تقریب منعقد

سکردو( رضاقصیر)گورنمنٹ ہائی سکول سکمیدان میں جشن آزادی پاکستان وگلگت بلتستا ن کے سلسلے میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے کی تقریب میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئر مین کیپٹن(ر) سکندر علی ، ڈپٹی کمشنر سکردو عدیل حیدر نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی سکول کے پرنسپل وزیر محمد بشیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا پرنسپل نے سکول کے مسائل پر روشنی ڈالی سپیکر قانون سازاسمبلی حاجی فدا ناشاد اور پبلک اکاونٹس کمیٹی صوبائی اسمبلی کے چیئر مین کیپٹن (ر)سکندر علی نے کہا کہ وطن عزیز کے خلاف نیت نئی سازشیں ہو رہی ہیں ہمیں سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد ویگانگت کو فروغ دینا ہوگا آزادی کی قدر ان اقوام سے پوچھی جائے جو اس نعمت سے محروم ہیں ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں اس لئے ہمیں آزادی کی قدر نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہائی سکول سکمیدان کی انتظامیہ نے بہترین اورشاندار تقریب منعقد کر کے ثابت کر دیا کہ ہم بڑے محب وطن ہیں انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے تقریب کے اختتام پر نمایاں کار کر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جشن آزادی کے سلسلے میں سکول ہذا میں رسہ کشی اور دیگر رنگا رنگ پروگرامز بھی منعقد کئے گئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button