ثقافت
کاڈو کے زیرِ اہتمام ہنزہ میں خصوصی صلاحیتوں والے ہنرمندوں کی بنائی ہوئی دستکاریوں کی نمائش

ہنزہ ( اجلال حسین )کاڈو کی کاوشوں سے معاشرے پر بوجھ خصوصی افراد گھر کی کفالت کا ذریعہ بن گئے ہیں، اور یہ ایک عبادت ہے۔ کاڈو کی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے نہ صرف خصوصی افراد کی انکم کا ذریعہ پیدا کیا گیا ہے بلکہ علاقائی کلچر کو فروغ کی بھی سبیل کی گئ ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ ڈاکٹر انیس اقبال نے گزشتہ روز یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے قراقر م ایریا ڈولیمنٹ آرگنازیشن (کاڈو) کے زیر اہتمام خصو صی افراد کی بنائی گئی اشیا ء پر مشتمل نمائشی میلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاڈو نے گزشتہ کئی سالوں سے علاقے سے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانہ لگانے کے ساتھ تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی عوام کی خدمت کی ہے۔ انشااللہ کاڈو آئندہ بھی حکومتی اداراوں کے ساتھ ملکر عوام کی خدمت میں شانہ بشانہ ہاتھ بٹائے گی۔





