تعلیم
گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شگرمیں یوم پاکستان اور سپورٹس ویک کا اختتامی پروگرام منعقد

شگر(عابدشگری)نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیاں تعلیم کا اہم حصہ ہیں، جس سے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے اندر چھپے ہوئے فن کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔آج کی طالبات معاشرے کی مستقبل اور حال ہیں۔ خواتین کی تعلیم کیلئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا،گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگرمیں پرفارمنس بہتری کی جانب گامزن ہے جوکہ علاقہ شگر کیلئے خوش آئند اور دوسرے تعلیمی اداروں کیلئے قابل تقلید ہے۔اساتذہ کی کمی کی باؤجود سکول کی میٹرک میں شاندار رزلٹ اساتذہ کی محنت اور خلوص کی عکاسی کرتا ہے۔پرنسپل نثار حسین کی دن رات کوششوں کے بعد سکول کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔
ان خیالات کا اظہارگرلز ہائیر سکینڈرر سکول شگر میں یوم پاکستان اور سپورٹس ویک کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر راجہ محمد اعظم خان، سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فداعلی،ڈی آئی ایس ایجوکیشن شگر محمد خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن سکردو سید مہدی،پرنسپل نثار حسین و دیگر نے کبا۔
یوم پاکستان و سپورٹس ویک کے سلسلے میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر پلاننگ راجہ اعظم خان تھے۔ تقریب میں سکول کی طالبات نے رنگا رنگ پروگرامز پیش کئے۔طالبات کی جانب سے پیش کی گئی ملی نغموں،ٹیبلو،فیچر اور کلچر شو سے حاضرین محظوظ ہوئے۔

یہ پہلی دفعہ ہے کہ گرلز ہائیرسکینڈری سکول کی تاریخ میں اتنی خوبصورت اور پر کشش پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں بچیوں کی پرفارمنس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئےاور خوب داد دیتے رہے۔





