حادثات

والدین کی لاپرواہی اور قانون نافذ کرنیوالوں کی غفلت کی وجہ سے حادثات بڑھ رہے ہیں، مفتی احسان

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین کے معروف عالم دین مفتی احسان نے غذر میں بڑتی ہوئی ٹریفک حدثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کی لاپرواہی اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی غفلت کے باعث غذر جیسے چھوٹے ضلع میں روزانہ موٹرسائیکلوں کی حادثات سے ایک خوف ہراس پیدا ہوا ہے ۔والدین کی بے جاپیار اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی غفلت کے باعث نابالغ بچے گاڑیاں اور خاص کر موٹرسائیکل بغیرکسی قانونی خوف خطرکے بازار میں دوڑاتے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے درمیان غذر کے مختلف تحصیلوں میں چھ نو عمرلڑکے موٹرسائیکل سواری کے باعث جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بہترتربیت کرئے اور قانون نافذکرنے والے ادارئے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں ۔ انہوں نے قانون نافذکرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18سال سے کم عمر کے بچوں کے ڈرائیونگ پر مکمل پابندی لگاکر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کروائی کرئے تاکہ حدثاتی اموات میں کمی آسکے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے میں ہر باشعور فرد کا یہ فرض ہے کہ اپنے آس پاس ہونیوالے غیرقانونی اورغیراخلاقی کاموں پر نظررکھے اور اپنے نوجوان نسل کی بہتررہنمائی کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button