عوامی مسائل

نانگا پربت کے عقب میں واقع مٹھاٹ ویلی سیلاب کی وجہ سے علاقے سے کٹ گیا

چلاس(مجیب الرحمان)نانگا پربت کے عقب میں واقع مٹھاٹ ویلی کا رابطہ پل سیلاب کی زد میں آگیا۔علاقے کی دو سو سے زائد گھرانوں پر مشتمل آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔دو ہفتے سے زائد کا وقت گزر گیا تاحال کوئی حکومتی اہلکار نے توجہ نہیں دی ہے۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی دیامر کے نائب امیر مولانا حجت خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام مسائل و مصائب کے بوجھ تلے زندگی کے ایام گزار رہے ہیں۔حکومتی اہلکار ائیر کنڈیشنڈ رومز میں بیٹھے سب اچھا ہے کی رٹ لگائے نہیں تھکتے ہیں۔حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مٹھاٹ ویلی کا رابطہ پل ٹوٹ چکا ہے اور آمد و رفت مکمل طور پر بند ہے۔جس کی وجہ سے وہاں کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔علاقے میں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔کسی بھی حکومتی اہلکار کو کوئی فکر نہیں ہے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ بھی برائے نام کاغذی کاروائیوں کی حد تک ہے۔فوری طور پر پل کی مرمت کی جائے اور آمد و رفت کو سہل بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button